شائقین کرکٹ ورلڈکپ کے سحر میں مبتلا ہوگئے

ٹکٹوں کی فروخت10لاکھ کے قریب پہنچ گئی، آئندہ چند روز میں مزید تیزی کا امکان


Sports Desk February 06, 2015
اس بارمیگا ایونٹ ایک روزہ طرزکی حیثیت کو پھر سے مستحکم کردے گا، آئی سی سی۔ فوٹو: فائل

شائقین کرکٹ ورلڈکپ کے سحر میں مبتلا ہوگئے، ٹکٹوں کی فروخت 10لاکھ کے قریب پہنچ گئی، آئندہ چند روز میں مزید تیزی کا امکان ہے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ اس بار میگا ایونٹ ایک روزہ طرز کی حیثیت کو پھر سے مستحکم کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی مقبولیت کے باعث گذشتہ کچھ عرصے سے ون ڈے کرکٹ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، بعض حلقے تو بارہا اس طرز کو ہمیشہ کیلیے ختم کرنے کا مطالبہ کرچکے، مگر ورلڈکپ کے حوالے سے شائقین کی دلچسپی اس تاثر کو غلط ثابت کرتی ہے، ون ڈے کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک 8 لاکھ کے قریب ٹکٹیں فروخت ہوچکیں، میگا ایونٹ کے آغاز میں ابھی کچھ دن باقی اور بعض بڑے مقابلوں کی ٹکٹیں بدستور دستیاب ہیں، منتظمین کو امید ہے کہ فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی تعداد جلد ہی ایک ملین تک پہنچ جائے گی۔ 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں شیڈول پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں تو صرف 20 منٹ میں ہی فروخت ہوگئی تھیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ ون ڈے کرکٹ کئی ممالک میں کافی مضبوط ہے، ہم نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ایک سیریز دیکھی جس کے ہر میچ کے دوران ہائوس فل رہا، اسی طرح آپ کو بھارت اور دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کافی کرائوڈ دیکھنے کو ملتا ہے، انھوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ون ڈے ہی دراصل ٹیسٹ کرکٹ اور ٹوئنٹی 20 کے درمیان ایک پل کے جیسے ہے، شائقین 50 اوورز کے میچز سے بھی کافی لطف اندوز ہوتے ہیں، نئے قوانین سے اس فارمیٹ کو بھی جارحانہ انداز میں کھیلا جا رہا ہے،ورلڈ کپ کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں انعقاد سے ایک روزہ کرکٹ کو مستقبل میں اپنی پوزیشن مزید بہترکرنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |