
آئی سی سی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھی پروقار تقریب جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کی ثقافت کو اجاگر کیاگیا اور ہر ممالک کے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ پاکستانی فنکاروں نے 'اے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار' نغمہ گا کر شائقین کے دل موہ لئے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 14 فروری سے ہو رہا ہے جب کہ 15 فروری کو ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔