ذوالفقارمرزا اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں شرجیل میمن

لیڈرشپ کی تاکید ہے کہ ذوالفقار مرزا کی بات کا جواب نہ دیا جائے ورنہ جوابی الزامات ان پربھی لگائے جاسکتے ہیں،شرجیل میمن


ویب ڈیسک February 17, 2015
آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں،شرجیل میمن۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں جب کہ لیڈرشپ کی تاکید ہے کہ ان کی کسی بات کا جواب نہ دیا جائے۔


کراچی میں پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں، اگر انہیں کسی معاملے پر تحفظات تھے تو پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں، لیڈرشپ کی تاکید ہے کہ ان کی کسی بات کا جواب نہ دیا جائے ورنہ جوابی الزامات ان پر بھی لگائے جاسکتے ہیں۔


وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھاکہ ذوالفقار مرزا کو پارٹی قیادت بری لگتی ہے تو انہوں نے اس کا اظہار اس وقت کیوں نہیں کیا جب ان کی فیملی کے 2 لوگوں کو پارٹی نے ٹکٹ دیئے، انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں پارٹی کی وجہ سے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں