شادی کا سوچ لیا اپنے بچوں کی خواہش ہے سلمان خان

ابھی ابھی بہن ارپتیاکی شادی کی ہے اور جیولری جیولری سن سن کر خریداری سے تنگ آچکا ہوں، سلمان خان


ویب ڈیسک February 21, 2015
ابھی ابھی بہن ارپتیاکی شادی کی ہے اور جیولری جیولری سن سن کر خریداری سے تنگ آچکا ہوں، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو نے بالآخر اپنے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنادی۔

دبئی میں ایک اسٹور کی لانچنگ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں سلمان خان کاکہناتھاکہ ذہن میں شادی کا منصوبہ بنالیاہے اوروہ اپنے بچے چاہتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شادی سے متعلق سوال پر خلاف معمول سلمان خان نے خوشگوارموڈمیں اپنا ردعمل دیا اور کہاکہ وہ ہمیشہ شادی کرناچاہتے ہیں لیکن خدا بہت مہربان ہے، آپ بہت سے شادی شدہ مردوں سے پوچھ سکتے ہیں اور وہ بتائیں گے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔ اْن کاکہناتھاکہ لیکن ایک دن اْن کی قسمت ساتھ نہیں دے گی اور یہ انشاء اللہ جلد ہوگا، شادی سے زیادہ اْنہیں اپنے بچوں کی خواہش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان خان کاکہناتھاکہ تقریب کے پیچھے والدہ کا ہاتھ تھا، گھر سے نکلتے ہی اْنہوں نے والدہ سے پوچھاکہ گھر میں کپڑوں کی دھلائی کے لیے کونسی پراڈکٹ استعمال کرتی ہیں اور دوپراڈکٹس کا نام سامنے آیاجن میں سے ایک پراڈکٹ کے بارے میں ماں کو بتایاکہ وہ اس کی تقریب میں جارہے ہیں اور والدہ نے آگے بڑھنے کی ہدایت کی۔ جیولری سے متعلق سوال پر سلمان خان کاکہناتھاکہ مہربانی فرمائیے ، ابھی ابھی بہن ارپتیاکی شادی کی ہے اور جیولری جیولری سن سن کر، خریداری سے تنگ آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |