ہیڈ فون کے استعمال سے ایک ارب افراد کے بہرے پن کا خطرہ

12 سے 35 برس کے افراد میں غیر محفوظ طریقے سے صوتی آلات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔


ویب ڈیسک February 28, 2015
ہیڈ فونز کا استعمال دن میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کیا جائے، عالمی ادارہ صحت ۔ فوٹو فائل

عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیڈ فونز کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے باعث دنیا میں 1 ارب سے زائد افراد بہرے پن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 12 سے 35 سال کی عمر کے ایک ارب سے زائد افراد میں غیر محفوظ طریقے سے صوتی آلات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ جس کے باعث ان کی قوت سماعت شدید متاثر ہورہی ہے۔ ان لوگوں نے اسی طرح صوتی آلات کا استعمال جاری رکھا تو وہ ہمیشہ کے لئے بہرے پن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈاریکٹر ایٹین کریگ کا کہنا ہے کہ اگر ایک بار سماعت چلی گئی تو اس کا علاج ممکن نہیں ہے۔ اس لئے ضروی ہے کہ موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہیڈ فونز کا استعمال دن میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں