پوری قوم کو نابینا افراد کی طرح سڑکوں پر نکلنا ہوگا طاہر القادری

حکمران صرف احتجاج اور دھرنے کی زبان سمجھتے ہیں، سربراہ پاکستان عوامی تحریک


Numainda Express March 03, 2015
حکمران صرف احتجاج اور دھرنے کی زبان سمجھتے ہیں، ٹیلی فونک گفتگو۔ فوٹو: فائل

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمراں صرف احتجاج اور دھرنے کی زبان سمجھتے ہیں اور پوری قوم کو اپنے آئینی حقوق کیلیے نابینا افراد کی طرح سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

عوامی تحریک کے کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نابینا افراد کے جائز مطالبات مسلسل لٹکانے کے حکومتی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عقل کے اندھے حکمراں نابینا افراد سے نہ جانے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں، اراکین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ ہو توہنگامی کمیٹیاں 3 روز میں فیصلہ سنا دیتی ہیں مگر مجبوروں، مزدوروں کے بنیادی حقوق کے معاملات کو مہینوں اور سالوں لٹکایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں