حکومت کا آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ

سانحہ میں شہید ہونے والے 122 طلبا، 20 اسکول اسٹاف اور 2 اساتذہ کو ان کی بہادری پر ان اعزازات سے نوازا جائے گا


ویب ڈیسک March 03, 2015
16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے، فوٹو: فائل

حکومت نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کو تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلبا اور اساتذہ سمیت اسکول اسٹاف کے لیے بھی تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ کا ہے جس کی سمری صدر ممنون حسین کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی سمری میں آرمی پبلک اسکول حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی ایوارڈ کی سفارش کی گئی ہے جسے فوری طور پر منظور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے شہید ہونے والے 122 طلبا، 20 اسکول اسٹاف اور 2 اساتذہ کو ان کی بہادری پر ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا جسے ان کے لواحقین وصول کریں گے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے