بھارتی کھلاڑی سریش رائنا کو پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے پر سخت تنقید کا سامنا

ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پاکستان کے باہر ہونے پر سریش رائنا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا


ویب ڈیسک October 06, 2012
ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پاکستان کے باہر ہونے پر سریش رائنا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا، فوٹو : رائٹرز ، فائل

بھارتی کرکٹر سریش رائنا کو پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے پر سخت تنقید کا سامنا کرتے ہوئے بیان واپس لینا پڑا اور انہوں نےمعذرت بھی کی۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پاکستان کے باہر ہونے پر بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑااور انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنا پیغام ختم کرکے وضاحت پیش کی کہ یہ کام ان کے بھتیجے نے کیا ہے، جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔ اس بارے میں شائقین کرکٹ کاکہنا ہےکہ سریش رائنا خود کو بچانے کےلئے الزام بھتیجے پر ڈال رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں