شام میں النصرہ فرنٹ کے سربراہ فضائی کارروائی میں ہلاک

شامی فوج نے النصرہ فرنٹ کے رہنماؤں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ادلیب صوبے میں جمع تھے۔


ویب ڈیسک March 06, 2015
الشامی کو النصرہ کے جنرل ملٹری کمانڈرکی حیثیت حاصل تھی،فوٹو:فائل

شامی فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو حمام الشامی مارے گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں شامی فوج نے النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فاروق الثوری کے نام سے پہچانے جانے والے ابو حمام الشامی ہلاک ہوگئے جو النصرہ فرنٹ کے سربراہ بھی تھے۔ شامی فوج نے النصرہ فرنٹ کے رہنماؤں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ادلیب صوبے میں اکھٹے ہوئے تھے اور منصوبہ بندی میں مصروف تھے، بمباری میں ہلاک ہونے والے الشامی کا تعلق دمشق سے تھا جو النصرہ کے جنرل ملٹری کمانڈر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ النصرہ 2012 میں اس وقت منظرعام پر آئی جب اس نے انٹرنیٹ پر ایک پیغام کے ذریعے دمشق اورحلب میں خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |