ایم کیوایم نے سندھ حکومت سے نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

متحدہ کے 5 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے نائن زیرو پر چھاپے اور گرفتاریوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک March 12, 2015
وزیراعلیٰ سندھ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں اور انہوں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،فیصل سبزواری، فوٹو: ایکسپریس نیوز

WASHINGTON: ایم کیوایم نے سندھ حکومت نے نائن زیرو پر رینجرز کےچھاپے اور کارکن کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار،بابر غوری، خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری اور کنورنوید جمیل پر مشتمل ایم کیوایم کے 5 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں متحدہ کے وفد نے وزیراعلیٰ کو نائن زیرو پر چھاپے اور گرفتاریوں سمیت کارکن وقاص علی کے قتل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے سندھ حکومت سے نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عدالتی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہےکیونکہ وزیراعلیٰ سندھ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں اور انہوں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ رینجرز کے چھاپے میں نائن زیرو سے کوئی گرفتار نہیں ہوئی تاہم اطراف کے علاقوں سے 106 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ گرفتار افراد میں سے 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اگر ان 24 افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے تو بااقی افراد کو رہا کیا جائے، عامر خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا اور ہمیں امید ہے کہ رینجرز کی ان سے گفتگو اب ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم الطاف حسین کی ہدایت پر انتہائی پر امن ہیں اور ایم کیوایم نے کاروبار بند رکھنے کی کوئی کال نہیں دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |