جنگی قیدیوں اور عادی مجرموں کی طرح عدالت لایا گیا عامرخان

میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں لیکن مجھے ہتھکڑیاں لگاکرعدالت میں پیش کیاگیا، عامر خان کی عدالت میں شکایت


Staff Reporter March 13, 2015
کراچی:متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کو پیشی کے لیے عدالت لایاجارہاہے فوٹو:آن لائن

KARACHI: ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں جنگی قیدیوں اور عادی مجرموں کی طرح عدالت میں پیش کیا گیا۔


رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران زیر حراست افراد کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماعامر خان نے عدالت سے شکایت کی کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں اور میں سیاسی جماعت کا رہنماہوں، مجھے جنگی قیدیوں اور عادی مجرموں کی طرح ہتھکڑیاں لگاکرعدالت میں پیش کیاگیا جس پر عدالت کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکومارشل لا دورمیں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کراس طرح سے پیش کیاگیا کہ ان کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوتے تھے آپ کوتو بہت سہولت کے ساتھ لایاگیاہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن محمد جیونی ایڈووکیٹ نے کہاکہ عامر خان ایک سیاسی رہنما ہیں، ان کوجس طرح سے عدالت میں لایاگیا وہ نامناسب طریقہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

چانس

Apr 03, 2025 02:24 AM |

اچھی صحت

Apr 03, 2025 02:17 AM |