
فلم میں عمران خان کا کردار ادا کرنے والے عبدالمنان بٹ اور جمائمہ خان کا کردار ادا کرنے والی سعیدہ امتیاز کا کہنا ہے کہ فلم میں کام بند نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، عبدالمنان بٹ نے مزید کہا کہ دھمکی آمیز پیغامات " ویل وشر"کے آئی ڈی سے دیئے جارہے ہیں ۔
دھمکی دینے والے شخص نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ فلم ریلیز کی تو ملک میں بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوگا جبکہ اداکاروں نے عمران خان اور فلم کے ڈائریکٹر کوبھی دھمکیوں سے آگاہ کردیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے دھمکی دینے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔