
بھارتی عوام میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کینگروز کے ہاتھوں بدترین شکست کا ذمہ دار ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے فیلڈنگ میں کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا پھر رہی سہی کسر ہدف کے تعاقب میں پوری کردی۔
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر بھارت بھر میں کہیں کہیں لوگ کھلاڑیوں کے پتلے اور ان کی تصویریں جلا رہے ہیں اور کہیں ٹی وی سیٹ ہی توڑ کر اپنے غصے کو نکالا جارہا ہے۔ مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے خدشے کے پیش نظر کپتان مہندر سنگھ دھونی کے گھر کے باہر فوج تعینات کردی گئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں کے گھروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔