گرم چائے پینا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے تحقیق

گرم چائے کا دھواں انسانی صحت کیلئے بے حد نقصان دہ ہے اور اس سے نکسیر بھی پھٹ سکتی ہے، ماہرین


ویب ڈیسک March 27, 2015
اگر گرم چائے پینے کی وجہ سے ناک سے خون بہنے لگے تو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے، ماہرین فوٹو: فائل

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گرم چائے پینا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے.

لندن کالج یونیورسٹی اور برٹس سائنس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ تحقیق کے حوالے سے ایسٹ کینٹ یونیورسٹی اسپتال کے کنسلٹنٹ ہنری شارپ کا کہنا ہے کہ چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، اس سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور ناک سے خون کا اخراج بھی ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گرم چائے پینے کی وجہ سے ناک سے خون بہنے لگے تو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانے صحیح طور پر کام کرسکیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ زیادہ چائے پینے والوں میں غدود کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خدشہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے جب کہ ایران میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گرم مشروبات پینے والوں کو ''مری'' (گلے سے معدے تک کی نلی) کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |