اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف پاکستان کی قرار داد منظور

قرار داد پاکستان کے مندوب ضمیر اکر م نے پیش کی


APP March 29, 2015
قرار داد پاکستان کے مندوب ضمیر اکر م نے پیش کی جس میں ڈرون حملوں کے دوران عام انسانوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکیاگیاہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کونسل نے ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کی قرار داد منطورکرلی ہے ۔پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 29جبکہ مخالفت میں 6 ووٹ ڈالے گئے ۔

قرار داد پاکستان کے مندوب ضمیر اکر م نے پیش کی جس میں ڈرون حملوں کے دوران عام انسانوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکیاگیاہے اور رکن ممالک پر زوردیا گیاہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ڈرون سمیت تمام اقدامات عالمی قوانین کے تحت بنائے جائیں ۔ انسانی حقوق کونسل رواں برس ستمبر میں ڈرون حملوں کے استعمال کا قانونی جائزہ لے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قراردادکی منظوری بین الاقوامی قوانین کے خلاف مسلح ڈرون کے استعمال کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کی کامیابی ہے جس سے ڈرون کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں