کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

انتخابی دفاتر، ریلیوں اور مہم کی سکیورٹی کے لیے امیدوار ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے پابندی ہوں گے


ویب ڈیسک April 02, 2015
الیکشن میں حصہ لینے والے 15 امیداروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی ہوگی، حلقے میں وزرا اور مشیروں کے دوروں پر بھی پابندی عائد ہوگی، جلسے کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے جب کہ انتخابی دفاتر، ریلیوں اور انتخابی مہم کی سکیورٹی کے لیے امیدوار ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے پابندی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 15 امیداروں کی حتمی فہرست جاری کرتے ہوئے انہیں انتخابی نشان بھی الاٹ کردیئے ہیں جب کہ ریٹرننگ افسران نے ضلعی انتظامیہ اور تمام امیداروں کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

واضح رہےکہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کی نشست نبیل گبول کے استعفے کےبعد خالی ہوئی جس پر پولنگ 23 اپریل کو ہوگی جب کہ حلقے میں ایم کیوایم، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |