پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر 70 طیارے کا اضافہ

70 مسافروں کی گنجائش والے طیاروں کو اندرون ملک پروازوں کے لئے استعمال کیا جائے گا


ویب ڈیسک April 11, 2015
آئندہ 2 ماہ میں مزید 4 اے ٹی آر طیارے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوں گے۔ فوٹو: فائل

قومی ائیر لائن کے فضائی بیڑے میں فرانسیسی کمپنی کا تیار کردہ اے ٹی آر 70 طیارہ بھی شامل ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اے ٹی آر طیارہ آج کراچی ایرپورٹ پر پہنچ گیا جہاں چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر اور ایم ڈی شاہ نواز رحمان نے نئے طیارے اور اس کے عملے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چئیرمین پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کا فرانسیسی کمپنی ایبرک لیزنگ سے پانچ طیاروں کا معاہدہ ہوا تھا اور طیارے آٹھ سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اے آر ٹی کا پہلا طیارہ آج پہلا طیارہ آج فضائی بیڑے کا حصہ بن گیا تاہم 4 مزید طیارے اگلے 2 ماہ میں پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ 70مسافروں کی گنجائش والے طیاروں کو اندرون ملک پروازوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں