اسلامک فنانس پر چوتھی نمائش وکانفرنس 22 اور 23 اپریل کو کراچی میں ہوگی

چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی اور مفتی منیب الرحمان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔


Business Reporter April 13, 2015
چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی اور مفتی منیب الرحمان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل

اسلامک فنانس پر چوتھی دو روزہ نمائش اور کانفرنس 22اور 23اپریل کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ نمائش و کانفرنس کا افتتاح سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے چیئرمین ظفر حجازی کریں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی اور مفتی منیب الرحمان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ تقریب میں ماہرین، علما کرام سمیت فنانس کے شعبے سے وابستہ پروفیشنلز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے اور اسلامک فنانس سے متعلق مسائل سے آگاہ اور ان کے حل کے لیے اپنی ماہرانہ اور پیشہ ورانہ رائے سے آگاہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامک فنانس ایکسپو اینڈ کانفرنس کے ترجمان عتیق الرحمان نے کیا۔ ترجمان کے مطابق تقریب سے متعلق موضوعات پر پینل ڈسکشنز اور انڈسٹری کی بہتری پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ کانفرنس میں اسلامک فنانس، کاروبار، تکافل صنعت، اسلامک بینکنگ، اسیٹ منیجمنٹ، موداربہ سمیت مختلف شرعی طریقہ کار پر بحث کی جائے گی۔

کانفرنس کے خصوصی اسپیکرز میں اسٹیٹ بینک، میزان بینک ، بینک الفلاح، حبیب بینک، یونائیٹڈ تکافل ونڈو، پاک قطر تکافل، سلک بینک، یوبی ایل امین کے علاوہ حسین لاوائی، مفتی منیب الرحمان، یاور معینی، سید ثمر حسین، ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فداحسین سومو، کمشنر انشورنس ڈویژن، (ایس ای سی پی)، عتیق الرحمان سینئر فنانشنل تجزیہ کار، یوبی ایل فنڈ منیجرزکے سی ای او میر محمد علی، المیزان انویسٹمنٹ کے سی ای اومحمد شعیب، یوبی ایل اسلامک بینکنگ کے گروپ ہیڈ ڈاکٹر محمد عمران، سلک بینک لمیٹڈ کے اسلامک بینک کے گروپ ہیڈ جاوید مجید خان، بینک الفلاح اسلامک بینکنگ کے سربراہ، رضوان عطا، محمد رضا سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور گروپ ہیڈ برائے کنزیومر بینکنگ اور مارکیٹنگ مفتی نجیب خان، ڈاکٹر مفتی محمد زبیر عثمانی، مفتی یحییٰ عاصم، مفتی ارشاد احمداعجاز، مفتی ذیشان عبدالعزیز، ڈاکٹر مفتنی محمد عمران اشرف عثمانی اور دیگر شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں