
سوات کی عالمی امن ایوارڈ یافتہ بچی ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ، ارفع کریم اور ملالہ جیسی قوم کی بیٹیوں نے قابل فخر کام کیے ہیں۔ دریں اثناء شباب ملی حیدرآباد کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کیلیے یوم دعا منایا گیا، کارکنان نے ملالہ پر حملے کی مذمت کی ۔ شباب ملی کے ضلعی صدر محمد عدنان دانش نے یوم دعا کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔