کراچی میں دہشت گردوں کی بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق 12 زخمی

وزیراعظم نواز شریف کا سانحہ صفورا گوٹھ پر آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان۔


ویب ڈیسک May 13, 2015
اسپتالوں میں زیر علاج کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ فوٹو: آئی این پی

صفورا گوٹھ کے قریب بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت 44 افراد جاں بحق ہوگئے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد افراد بس کے ذریعے صفورا گوٹھ اسکیم 33 سے عائشہ منزل جارہے تھے کہ صفورا چورنگی کے قریب دہشت گردوں نے بس کو روک کر پہلے ڈرائیور کو نشانہ بنایا جس کے بعد مسافروں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 28 مرد اور 17 خواتین شامل ہیں جب کہ 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ جائے وقوعہ سے دہشت گردوں کے فرارکے بعد بس میں سوارسلطان علی نامی زخمی مسافر بس کو قریبی اسپتال لے آیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ بعض زخمیوں کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q40/q40.webp

https://img.express.pk/media/images/bodies/bodies.webp

دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون نے پولیس کو بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ بس کو روانگی سے چند منٹ بعد ہی روک لیا گیا جب کہ وہ بس کے عقبی دروازے سے داخل ہوئے، دہشت گردوں نے سب سے پہلے بس ڈرائیور کو یرغمال بنایا جس کے بعد انہوں نے تمام افراد کو سر نیچے کرنے کا حکم دیا اور ایک دہشت گرد نے بس میں سوار 2 بچوں کو الگ کرکے عقب میں موجود شخص نے فائرنگ کا حکم دیا جس کے بعد دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پرمسافروں نے سمجھا کہ شاید لوٹ مارکے لئے ڈاکو بس میں چڑھے ہیں تاہم انہوں نے مسافروں کے سروں میں گولیاں ماریں۔

https://img.express.pk/media/images/q116/q116.webp

https://img.express.pk/media/images/IG/IG.webp

آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کے مطابق واقعے میں ملوث 6 دہشت گرد 3 موٹر سائیکلوں پر آئے اورانہوں نے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر کے کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q213/q213.webp

https://img.express.pk/media/images/shop/shop.webp

وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا جس کے بعد آج پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے علاقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے سانحے پر ایک روزہ جب کہ شیعہ علما کونسل نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،اس کے علاوہ ایم کیو ایم نے بھی آج تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کی اپیل کی ہے۔



https://img.express.pk/media/images/q310/q310.webp

ادھراسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے فرانس سے اپنے بیان میں سانحہ صفورا گوٹھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن کمیونٹی کے خلاف دہشت گردی ناقابل فہم اور بے حسی کی انتہا ہے، میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q48/q48.webp

https://img.express.pk/media/images/altaf2/altaf2.webp

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ صفورا گوٹھ پر یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز، دکانداروں، اسکولوں، تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار اور سرگرمیوں کو بند رکھ کر سانحہ صفورا گوٹھ کے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کااظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا گوٹھ کے بعدایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ صفورا گوٹھ کے علاقے میں بس پر دہشت گرد موٹر سائیکلوں پربیٹھ کر حملہ آور ہوئے اورمعصوم شہریوں پر گولیاں برسائیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ آپ کی راہ میں جو رکاوٹیں ہیں کھل کر قوم کو بتائیں ورنہ اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیں۔

https://img.express.pk/media/images/q66/q66.webp

https://img.express.pk/media/images/qaim-ali-shah/qaim-ali-shah.webp

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے ہمراہ صفورا گوٹھ کا دورہ کیا جنہیں بعدازاں عہدے سے ہٹا دیا گیا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آئی جی غلام حیدر جمالی پراعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پربدستور کام کرتے رہیں گے،آئی جی سندھ اوران کی ٹیم نے کئی اہم کیسزحل کئے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q58/q58.webp

https://img.express.pk/media/images/university/university.webp

سانحہ کے خلاف کراچی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے جب کہ حیدرآباد بورڈ کے زیراہتمام ہونے والا بارہویں جماعت کا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا جب کہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وزیرتعلیم سندھ نثار کھوڑو نے سانحہ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ تعلیم سے کیا جائے گا اور صوبے بھر میں اسکول کھلے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں