فلم ریویو 3 بہادر

فلم کے کئی مناظر کو دیکھ کر یوں گمان ہوا کہ جیسے یہ کوئی ہمارے محلے یا گلی کا منظر اینیمیشن میں تبدیل ہوگیا ہو۔


3 بہادر کو دیکھنے سینما گھر ضرور جائیں گے اور اپنے دوستوں کو بھی 3 بہادر بچوں کی کاوشوں کے بارے میں بتلائے گے۔

GARHI KHUDA BUX: 3 بہادر جو پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ہے اب پاکستانی سنیما گھروں کی ذینت بن گئی ہے۔ اِس فلم کی خاص بات یہ نہیں کہ یہ اینیمٹڈ فلم ہے بلکہ اہم بات تو یہ ہے کہ یہ خصوصی طور پر بچوں کے لیے بنائی گئی ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ اِس طرح کی فلم وقت کی اہم ضرورت تھی تو غلط نہ ہوگا۔

3 بہادر وادی اینمیشن اور آسکر ایواڈ یافتہ فلم میکرشرمین عبید چنائے کی کاوشوں کی بدولت پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم بننے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس فلم کے کچھ خاص نکات درج ذیل ہیں۔۔۔۔



فلم کی کہانی

درحقیقت یہ کہانی ہے کہ ایک محلے کی جس کو روشن نگر کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن معاشرے میں پھیلے ناسوروں میں سے ایک ناسور نے روشن نگر کو اندھیر بستی میں تبدیل کردیا، نتیجا یہ نکلا کو پورا محلہ گھٹن کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگیا۔ اِس کہانی میں آپ کو ہر وہ مسئلہ دیکھنے کو ملے گا جو ہم روز مرہ کی زندگی میں سہتے بھی اور نجات حاصل کرنے کے لیے دعا بھی کرتے ہیں۔ لیکن اِس فلم میں جو مزے کی بات ہے وہ درحقیت 3 بہادر ہی ہیں اور یہی 3 بہادر مرکزی کردار بھی ہیں۔ آخر یہ 3 بہادر اپنے محلے اور لوگوں کو ناسور سے نجات دلانے کے لیے کیا کرتے ہیں اور کیا اِن کو کامیابی نصیب بھی ہوتی ہے یا نہیں اس کے لیے تو آپ کو جلد از جلد سینما گھروں کا رُخ کرنا ہوگا۔

سمر سیزن مووی ۔۔۔

ہالی ووڈ موویز 'فیروزن' اور 'آئس ایج' کی طرز پر 3 بہادر کو بھی موسم گرما میں ریلز کیا گیا ہے ۔۔۔ چونکہ یہ فلم ننھے منے بچوں کے لئے بنائی گئی ہے اِس لیے لگتا تو ایسا ہی ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کو بچے بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کے لئے اس مرتبہ 3 بہادر کو دیکھنے سینما گھر ضرور جائیں گے اور اپنے دوستوں کو بھی 3 بہادر بچوں کی کاوشوں کے بارے میں بتلائے گے ۔۔۔



فلم کے جاندار کردار ۔۔۔

3 بہادر بنیادی طور پر تین بچوں اور انکی جدوجہد کی کہانی ہے ۔۔ جس میں پہلا کردار سعدی کا ہے جو خاصہ خاموش طبع ہے اور ہر وقت کسی گہری سوچ میں رہتا ہے۔ سعدی کو ہروقت کسی بات کی تشویش رہتی ہے لیکن جب بھی وہ گھر کی چھت پر جاتا ہے تو فوری طور پر اُس کی والدہ آجاتی ہیں اور اُسے ڈانٹی ہیں کہ کتنی بار منع کیا ہے یہاں کھڑے ہونے سے، چلو فوراً نیچے چلو۔ اب وہ ایسا کیوں کرتی ہیں یہ بھی بہت دلچست پہلو ہے۔ اِس سے پہلے میں آپ کو یہ وجہ بتاوں آپ خود ہی جاکر دیکھیے ۔۔۔

اب بات کرتے ہیں آمنہ کی جو بہت پھرتیلی ہے اور اپنے بابا سے بے حد لاڈ کرتی ہے اور ان کا بہت خیال رکھتی ہے

جبکہ تیسرا بہادر ہے کامل جو نٹ کھٹ شرارتی ہے اور اسکی شرارت ہر ایک کو ہی بھاتی ہے۔ کامل جو خود کو خاصے اسمارٹ سمجھتے ہیں لیکن جذباتی بھی ہیں ۔۔ جسکی وجہ سے کئی کام بگارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فلم میں کامل اور اسکے بابا کے ساتھ پیش کیے جانے والے سین اور ڈائیلاگز کو خوبصورت انداز سے پیش کیا گیا ہے ۔۔

جبکہ ولن کا کردار منگو نے کیا ادا کیا۔ منگو ہی درحقیقت وہ کردار ہے جس نے اپنے غلط کاموں سے ایک چھوٹی سی بستی میں ہر بسنے والے ہر ایک شخص کے دل میں اپنی دہشت قائم کر رکھی ہے۔



فوٹو: فیس بک

فلم کا دورانیہ :

فلم کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے پر محیط ہے ۔۔ جس میں طنز و مزاح بھی ہے، خوشی اور غم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ فلم میں کامل کے جاندار کردار نے تو جیسے چار چاند لگا دیے ہو، کامل کی نٹ کھٹ شرارتوں نے اپنی جانب خوب توجہ مبذول کراوئی۔

البتہ فلم کے کچھ سین بہت طویل اور بوریت پھیلانے کا سبب بنے ۔۔۔ فلم میں بچوں کی ذاتی زندگی کو بہت کم دیکھا گیا جبکہ بچے مشن کے لئے جدوجہد کرتے زیادہ نظر آئے ۔



عام گلی محلے کے مناظر ۔۔۔

فلم کی تصویر کشی کسی فینٹاسی اسٹوری کے برعکس ہمارے ہی ملک کے گلی محلے سے اخذ کی گئی ہے جس نے عام دیکھنے والوں کی توجہ مزید حاصل کی۔ فلم کے کئی مناظر کو دیکھ کر یوں گمان ہوا کہ جیسے یہ کوئی ہمارا محلہ گلی کا منظر اینیمیشن میں تبدیل ہوگیا ہو ۔۔۔ فلم میں کریکٹرز کے ملبوسات، بول چال کے انداز سے لے کر بازار اور دکانوں کو شہر کا حقیقی منظر کو پیش کرتے ہیں۔ سب سے مزیدار پہلو اشتہارات کا نمایاں ہونا تھا۔ فلم کے بڑے اشتراک میں ای بی ایم، میکڈونلڈز اور سیف گارڈ ہے۔ ان تینوں اداروں کی تشہیر اِس خوبصورت انداز میں کی گئی ہے کہ دیکھنے والا 'واہ' کیے بغیر نہ رہ سکے۔

 



فوٹو:فیس بک

سکوئل ۔۔۔

فلم کے اختتام کو دیکھ کر یہ گمان ضرور ہوتا ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں ہالی ووڈ کی طرز پر اس فلم کے سکوئل پر کام ہوگا اور پھر شاید نئی آنے والی فلمیں تھری ڈی ہو۔۔۔

اُمید کی جاتی ہے کہ آئندہ آنے والی ملکی اینمیٹڈ فلمز میں مزید شارپ کریکٹرز اور پیکجزائزیشن ہوگی تاہم یہ فلم لالی وڈ کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

 


نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں