زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلانشعیب ملک کی واپسی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریزکا پہلا ون ڈے 26 مئی کوکھیلا جائے گا۔


ویب ڈیسک May 25, 2015
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریزکا پہلا ون ڈے 26 مئی کوکھیلا جائے گا،فوٹو:فائل

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا جب کہ شعیب ملک بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہرعلی کریں گے جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ،اسد شفیق ، حارث سہیل، احمد شہزاد، انورعلی ،حماد اعظم، عماد وسیم ، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمدسمیع اور جنید خان شامل جب کہ شعیب ملک، بابر اعظم ، محمد رضوان، سرفراز احمد بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریزکا پہلا ون ڈے 26 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں