فلم جراسک ورلڈ نے عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

فلم اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 51 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے


ویب ڈیسک June 15, 2015
جراسک ورلڈ صرف امریکا میں اب تک 20 کروڑ 45 لاکھ کما چکی ہے۔

جیسے جیسے ٹیکنالوجی کی ترقی کے نت نئے انداز سامنے آرہے ہیں ویسے ویسے فلمی دنیا میں بھی جدت پیدا ہورہی ہے اور تھری ڈی اینی میٹیڈ فلمیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہیں اسی لیے نئی ریلیز ہونے والی فلم جراسک ورلڈ نے اپنے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 51 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے باکس آفس پردھاک بٹھا لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوری دنیا میں باکس آفس پر دیو ہیکل ڈائناسور کا خوف لیے جراسک ورلڈ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 51 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے 2011 میں ''ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہولو'' کا 48 کروڑ 32 لاکھ ڈالر بزنس کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جراسک ورلڈ صرف امریکا میں اب تک 20 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کما چکی ہے جوکہ 2012 میں ''دی ایونجرز'' کے 20 کروڑ 74 لاکھ ڈالر سے کچھ ہی پیچھے ہے جب کہ اس کی حتمی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

جراسک ورلڈ نے بڑی اسکرین آئی میکس تھیٹر سے بھی 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر بٹور کر 2013 میں ''آئرن مین'' کے 28 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کمانے کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جراسک ورلڈ کی اس بے مثال کامیابی نے ہالی ووڈ فلم پنڈتوں کو بھی حیران کردیا ہے کیوں کہ ان کے مطابق فلم زیادہ سے زیادہ 25 کروڑ ڈالر کا بزنس کرسکتی تھی۔

اسٹوڈیو ڈیٹا کے مطابق امریکا میں اس فلم کو دیکھنے والوں میں 52 فیصد مرد، 48 فیصد خواتین اور 61 فیصد وہ لوگ شامل ہیں جن کی عمریں 25 سال سے زائد ہیں۔ 1993 میں پردے پر آنے والی اس فلم نے جراسک پارک کے نام سے شہرت پائی جس کے بعد جراسک ورلڈ سے قبل اس کے 3 پارٹس ریلیز ہوچکے ہیں جس میں اب تک 2 ارب ڈالر کا بزنس کیا جا چکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |