ملک بھرمیں شدید گرمی کراچی میں 36 برس بعد درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا

آج کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے


ویب ڈیسک June 22, 2015
کل سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہو جائے گا، ڈی جی محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کراچی میں 36 سال بعد درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 49، نوکنڈی 47، جب کہ دالبندین ، لسبیلا اور کراچی 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں36 سال بعد درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا اس سے قبل جون 1979 میں کراچی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم شمالی علاقوں میں داخل ہو چکا جب کہ کل سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہو جائے گا جس کے بعد کراچی میں کل تک گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں کل شام تک بارش کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں