سیلز ٹیکس ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ400فیصد بڑھا دیا گیا

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس واجبات بروقت جمع نہ کرانے پر جرمانہ 100روپے یومیہ سے بڑھا کر 500روپے یومیہ کردیا


Irshad Ansari July 10, 2015
ٹیکس دہندگان کے لیے سیلز ٹیکس واجبات جمع کرانے کی مدت بھی 15دن سے کم کرکے 10 روز کر دی گئی۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ 100روپے یومیہ سے 400 فیصد بڑھا کر 500روپے یومیہ کردیاہے۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس آرڈیننس کی شق33 میں ترمیم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے لیے سیلز ٹیکس واجبات جمع کرانے کی مدت 15دن سے کم کرکے 10روز کر دی گئی ہے اور آئندہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات ہر ماہ کی 10تاریخ تک جمع نہیں کرائیں گے تو ان پر یومیہ 500روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ فارمشنز کو بھجوائی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بعض لوگوں کی جانب سے ٹیکس واجبات جمع کرانے کی 15 دن کی میعاد کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور وہ جان بوجھ کر سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں لہٰذا آئندہ جو بھی ٹیکس دہندگان 10دن کے اندر اندر سیلز ٹیکس واجبات جمع نہیں کرائیں گے تو اس کے بعد ان پر 500روپے یومیہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں