عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہے اسرائیلی وزیراعظم

عالمی طاقتوں نے ایران کونیوکلئیر ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لئے بہت سے سمجھوتے کئے ہیں، نیتن یاہو


ویب ڈیسک July 14, 2015
امریکا ایسے ملک کے ساتھ کس طرح معاہدہ کرسکتا ہے جو مذاکرات کے دوران معاہدے کو امریکا کے لئے تباہی قراردے رہا تھا، نیتن یاہو. فوٹو:فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کو تاریخی غلطی قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ دنیا کی سب سے بڑی تاریخی غلطی ہے جب کہ عالمی طاقتوں نے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لئے بہت سے سمجھوتے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے ملک کے ساتھ کس طرح معاہدہ کرسکتا ہے جو مذاکرات کے دوران معاہدے کو امریکا کے لئے تباہی قراردے رہا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کی صورت میں ایران پر عائد عالمی پابندی اٹھائے جانے کے بعد ایران اپنے تیل اور بینکنگ سیکٹرز سے اربوں کھربوں ڈالرحاصل کرلے گا اور یہ رقم دہشت گرد مراکز پر خرچ کرے گا جو دنیا کے لئے نیک شگون نہیں۔ اس سے قبل بن یامین نتن یاہو نے ایرانی معاہدے کی ہرسطح پر مخالف کی تھی جب کہ اس حوالے سے انہوں نے امریکی کانگریس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی مہم چلائی لیکن اس میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ روکنے کے لئے فوجی کارروائی بھی کرنا پڑی تو اس سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں