پٹرولیم کمپنیوں کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا طریقہ کار تبدیل

پیداواری کمپنیوں کو اپنے ذمے واجب الادا ٹیکس واجبات ہر ماہ کی18 تاریخ تک جمع کروانا ہوں گے


Irshad Ansari July 24, 2015
فیلڈ فارمشنز سے کہا گیا ہے کہ وہ اب پٹرولیم کمپنیوں سے ٹیکس واجبات اور ٹیکس گوشوارے مذکورہ طریقہ کار کے مطابق وصولی کو یقینی بنائیں۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پٹرولیم کمپنیوں کیلیے ٹیکس واجبات اور گوشوارے جمع کروانے کیلیے 1988سے رائج طریقہ کار کو تبدیل کردیا ہے۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے تمام لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور آر ٹی اوز کو باضابطہ طور پر ہدایات جاردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 11 فروری 1988 کو جاری کردہ ایس آر او کے تحت پٹرولیم کمپنیوں کو اپنے ٹیکس گوشوارے اپنے ٹیکس واجبات کے ساتھ ہر ماہ کی25 تاریخ تک جمع کروانا ہوتے تھے لیکن اب نیا ایس آر او جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ ایس آر او نمبر 487(I)/2015 کے تحت اب تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے اور پیداواری کمپنیوں کو اپنے ذمے واجب الادا ٹیکس واجبات ہر ماہ کی18 تاریخ تک جمع کروانا ہوں گے تاہم اپنے ٹیکس گوشوارے ہر ماہ کی 21 تاریخ تک جمع کروا سکیں گی۔ فیلڈ فارمشنز سے کہا گیا ہے کہ وہ اب پٹرولیم کمپنیوں سے ٹیکس واجبات اور ٹیکس گوشوارے مذکورہ طریقہ کار کے مطابق وصولی کو یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں