گوگل نے نریندرمودی کودنیا کا احمق ترین وزیراعظم قرار دے دیا

فہرست میں آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم ٹونی ایبرٹ اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک July 24, 2015
گوگل پردنیا بھر میں سب سے زیادہ احمق بھارتی وزیراعظم لکھ کر سرچ کریں توان میں نریندرمودی سرفہرست ہیں۔ فوٹو فائل

معروف سرچ انجن گوگل نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹاپ ٹین عالمی مجرموں کی فہرست میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کا احمق ترین وزیراعظم بھی قرار دے دیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا میں کچھ بھی سرچ کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ گوگل پردنیا بھر میں سب سے زیادہ احمق بھارتی وزیراعظم لکھ کرسرچ کریں توان میں نریندرمودی سرفہرست آتے ہیں اوراگر دنیا میں احمق ترین وزیراعظم لکھیں تو بھی مودی کی تصویر کا دیدار ہوتاہے۔

دوسری جانب اس فہرست میں صرف بھارتی وزیر اعظم نریند مودی ہی نہیں بلکہ تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم ابھیسٹ ویجا جیوا اوراسی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم ینگلک شناورتا بھی شامل ہیں جبکہ احمق وزیراعظم کی اس فہرست میں کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپراورآسٹریلیا کے سابق وزیراعظم ٹونی ایبرٹ اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |