سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو آئینی قرار دے دیا

چیف جسٹس ناصر الملک نے 18 اور 21 ویں آنینی ترامیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔


ویب ڈیسک August 05, 2015
چیف جسٹس ناصر الملک نے 18 اور 21 ویں آنینی ترامیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ فوٹو: فائل

سپریم كورٹ نے كثرت رائے سے سویلین كے ٹرائل كے لئے فوجی عدالتوں كے قیام كو درست قرار دیتے ہوئے اكیسویں آئینی ترمیم كے خلاف دائر درخواستیں مسترد كردی ہیں جب كہ اٹھارویں آئینی ترمیم كے خلاف درخواستیں بھی كثرت رائے سے مسترد كردی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q44/q44.webp

سپریم كورٹ كے 17 ركنی فل كورٹ میں شامل 11ججوں نے فوجی عدالتوں كے قیام كو درست اور6 ججوں نے اسے غیر آئینی قرار دیا جب كہ اٹھارویں ترمیم كو 14ججوں نے درست اور 4 نے آئین كے بنیادی ڈھانچے سے متصادم قرار دیا ہے۔ بینچ میں شامل 14 ججوں نے آئین كے بنیادی خدو خال كا نظریہ تسلیم كرتے ہوئے قرار دیا ہے كہ پارلیمنٹ جمہوریت، پارلیمانی نظام حكومت اورعدلیہ كی آزادی سے متصادم آئین میں ترمیم نہیں كرسكتی اور سپریم كورٹ كو آئین میں ترمیم كا عدالتی جائزہ لینے كا اختیار حاصل ہے۔ 902 صفحات پر مشتمل فیصلے میں 7 ججوں نے اپنی الگ رائے دی ہے، چیف جسٹس ناصر الملك، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس ثاقب نثار، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اقبال حمیدا لرحمٰن، جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس مقبول باقر نے فوجی عدالتوں كے قیام درست قرار دیتے ہوئے اكیسویں اور اٹھارویں آئینی ترمیم كے خلاف درخواستیں خارج كی ہیں تاہم فیصلے میں قرار دیا گیا ہے كہ فوجی عدالتوں كے فیصلوں كے خلاف اعلٰی عدلیہ كو عدالتی جائزے كا اختیار حاصل ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q53/q53.webp

https://img.express.pk/media/images/Nasirul-mulk/Nasirul-mulk.webp

چیف جسٹس كے لكھے ہوئے فیصلے كے ساتھ صرف جسٹس ثاقب نثار اور اقبال حمیدالرحمٰن نے اتفاق كیا ہے جس میں آئین كے بنیادی ڈھانچے كے تصور كو مسترد كردیا گیا ہے اور قرار دیا گیا ہے كہ پارلیمنٹ كو آئین میں ہر قسم كی ترمیم كااختیار حاصل ہے تاہم جسٹس ثاقب نثار نے اس ضمن میں اپنا الگ نوٹ بھی لكھا ہے جب كہ جسٹس شیخ عظمت سعید كی رائے سے 7 ججوں ،جسٹس انور ظہیر جمالی ،جسٹس سرمد جلال عثمانی ،جسٹس امیر ہانی مسلم ،جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم ،جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس مقبول باقر نے اتفاق كیا ہے تاہم جسٹس سرمد اور جسٹس عمر عطاءبندیال نے اپنا اپنا الگ نوٹ بھی لكھا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے اپنی رائے میں جسے ان سمیت 8 ججوں كی حمایت حاصل ہے میں آئین كا بنیادی ڈھانچہ تسلیم كیا گیا ہے اور كہا ہے كہ جمہوریت،پارلیمانی نظام حكومت اور عدلیہ كی آزادی كی منافی آئین میں ترمیم نہیں ہوسكتی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس آصف سعید خان كھوسہ، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس اعجاز احمد چوہدری، جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے فوجی عدالتوں كے قیام كو غیر آئینی،امتیازی اور بنیادی ڈھانچے سے متصاد قرار دیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q63/q63.webp

جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں كے قیام كے حوالے سے جسٹس عیسٰی كی رائے سے اتفاق كیا ہے تاہم اپنے الگ نوٹ میں انھوں نے پارٹی سربراہ كو پارلیمنٹرین كے خلاف كارروائی كا اختیار دینے اور اقلیتوں كی نمائندگی كا طریقہ كار تبدیل كرنے كی ترامیم كو غیر آئین قرار دیا ہے۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے جسٹس اعجاز افضل خان كی رائے سے اتفاق كیا ہے جب كہ جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس فائز عیسٰی نے اپنی الگ الگ رائے دی ہے۔ بدھ كوجسٹس ناصر الملک نے 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترامیم كے خلاف درخواستوں كا فیصلہ كورٹ روم نمبرایک میں پڑھ كر سنایا اس موقع پر ان كے ساتھ جسٹس دوست محمد خان بینچ میں شامل تھے۔ عدالتی فیصلہ كے بعد فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ملزمان كی سزاؤں پر بھی عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q71/q71.webp

https://img.express.pk/media/images/jawad-khawaja/jawad-khawaja.webp

چیف جسٹس نے اپنی رائے میں قرار دیا ہے كہ آئینی ترمیم كو كالعدم نہیں كیا جا سكتا تاہم سویلین كے بارے فوجی عدالتوں كے فیصلوں كے خلاف اعلیٰ عدلیہ كو عدالتی جائزے كا اختیار حاصل ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے نوٹ میں كہا ہے كہ وہ جسٹس قاضی فائزعیسی كی بات سے متفق ہوں كہ 21ویں ترمیم كو كالعدم ہونا لازمی ہے، ہمارے فیصلوں كا آئین سے مطابقت ركھنا ضروری ہے نہ كہ اجنبی فلسفوں اورسوچ سے، ضروری نہیں كہ پارلیمنٹ كے تمام قوانین عوامی خواہشات كے مطابق ہوں، پارلیمنٹ مقتدر اعلیٰ نہیں، پارلیمنٹ كو اختیار آئین نے دیا ہے اس لئے جن ممالک میں تحریری آئین موجود ہے وہاں آئین ہی مقدم ہے۔ ان كا مزید كہنا ہے كہ قوانین بناتے وقت اسلامی اور ثقافتی نظریات كو مدنظر ركھنا ضروری ہے، انھوں نے اٹھاریوں ترمیم كو جزوی جب كہ اكیسویں ترمیم كو كمل طور پر كالعدم قرار دیا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید كی رائے كو اكثریتی ججوں كی حمایت حاصل ہے جس میں كہا گیا ہے كہ پارلیمنٹ كو اس آئین كا بنیادی ڈھانچہ تبدیل كرنے كا اختیار حاصل نہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q81/q81.webp

جسٹس شیخ عظمت نے قرار دیا ہے كہ چونكہ فوجی عدالتیں ایک عارضی انتظام ہے اس لئے اسے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہیں كہا جا سكتا تاہم اس عارضی بندوبست كو عدالتی جائزے سے مشروط كیا گیا ہے اور قرار دیا ہے كہ نہ صرف سویلین كے خلاف فوجی عدالتوں كے فیصلے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج ہوسكیں گے بلكہ مقدمات كو فوجی عدالتوں كو منتقل كرنے كے وفاقی حكومت كے فیصلے كا بھی عدالتی جائزہ لیا جاسكے گا۔ آصف سعید خان كھوسہ نے اپنی الگ رائے میں آئین كے بنایدی ڈھانچے كے تصور كو مسترد كرتے ہوئے اٹھارویں ترمیم كے خلاف درخواستیں خارج كی ہیں تاہم ملٹری ایكٹ میں ترمیم كو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے كہا ہے كہ اس قانون كے تحت بنی عدالتوں كے فیصلوں كی قانونی حثیت نہیں۔ انہوں نے مزید كہا كہ ملٹری ایكٹ میں ترمیم غیر قانونی ہونے كے باعث اكیسویں آئینی ترمیم كی حثیت طے كرنے كی ضرورت نہیں۔ اعجاز افضل خان نے اپنی الگ رائے میں متعدد قرانی آیات كا حوالہ دیا ہے اور اٹھارویں و اكیسویں آئینی ترامیم كو آئین كے بنیادی ڈھانچے سے متصادم قرار دیتے ہوئے انھیں كالعدم كردیا ہے ان كی رائے كو اعجاز چوہدری كی حمایت بھی حاصل ہے۔ جسٹس فائز عیسٰی نے فوجی عدالتوں میں زیر التوا تمام مقدمات فوری طور پر انسداد دہشت گردی كی عدالتوں كو منتقل كرنے كا حكم دیا ہے اور سویلین كے متعلق فوجی عدالتوں كے اب تک ہونے والے فیصلوں كو كالعدم قرار دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی كی عدالتوں میں ازسرنو ٹرائل كی ہدایت كی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q91/q91.webp

سپریم كورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ملزمان كی سزاؤں پر اس فیصلہ كے آنے تک حكم امتناعی جاری كیا تھا جو اس فیصلہ كے بعد ختم ہوگیا ہے، 17ركنی فل كورٹ بینچ نے 26جون 2015 كو 18 اور 21ویں آنینی ترامیم كے خلاف درخواستوں پر محفوظ كیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں