ایف بی آر چھوٹے تاجروں کے لیے فکس ٹیکس عائد کرنے پر بات چیت کے لیے آمادہ

یہ رضامندی ایف بی آرنے سینیٹ قائمہ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین الیاس بلورکی تجویزپر ظاہرکی، ذرائع


Irshad Ansari August 13, 2015
یہ رضامندی ایف بی آرنے سینیٹ قائمہ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین الیاس بلورکی تجویزپر ظاہرکی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ایف بی آرنے بینکنگ ٹرانزیکشن پرمشروط طور پرچھوٹے تاجروں کیلیے ایک سے دولاکھ روپے سالانہ کے حساب سے فکس ٹیکس عائدکرنیکی اسکیم متعاوف کرانے پربات چیت کیلیے رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع نے بتایایہ رضامندی ایف بی آرنے سینیٹ قائمہ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین الیاس بلورکی تجویزپر ظاہرکی۔گزشتہ روز الیاس بلورنے ایف بی آر کے سینئرممبران لینڈ ریونیو پالیسی وترجمان شاہد حسین اسدسے کہا بینکنگ ٹرانزیکشن پرٹیکس کرنیکی بجائے تاجروں کیلیے ایک لاکھ روپے فی دکان کے حساب سے فکس ٹیکس عائدکرنیکی سکیم بارے کیوں نہیں سوچاجاتا، اگریہ اسکیم آتی ہے توتاجرخوشی سے ٹیکس اداکرینگے۔ انھوں نے کہا اگر تاجر ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں توایف بی آر تاجروں کوجتنی زیادہ ممکن ہوامراعات دیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں