پاکستان میں بھارتی فلم فینٹم کی نمائش روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی درخواست پر فلم میں پاکستان مخالف جذبات ابھارنے پر پابندی عائد کی۔


ویب ڈیسک August 20, 2015
لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی درخواست پر فلم میں پاکستان مخالف جذبات ابھارنے پر پابندی عائد کی۔ فوٹو:فائل

ہائیکورٹ نے پاکستان مخالف بھارتی فلم "فینٹم" کی ملک میں نمائش روکنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فلم "فینٹم" کی ملک میں نمائش پر لاہور ہائیکورٹ نے پابندی لگاتے ہوئے جماعۃ الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی درخواست نمٹا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھارتی فلم پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد پر مبنی ہے جس میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہوئے ملک کے خلاف جذبات ابھارنے کی شرمناک کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم "فینٹم" میں سیف علی خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں