
ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی''را'' کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے حساس تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور دیگر اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کےمطابق ملزم الیاس عرف پرویز پنجاب پولیس کا سابق اہلکار اور سرحدی گاؤں کا رہائشی ہے جب کہ ملزم 8 سال میں 20 مرتبہ بھارت جاچکا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کے مزید ساتھیوں کی لاہور میں موجودگی کا شبہ ہے تاہم ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔