اسلام آباد سے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے 2 اہلکار گرفتار دہشت گردوں کی معاونت کا اعتراف

جی نائن سیکٹر سے 40 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے بیشتردہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں


ویب ڈیسک August 26, 2015
جی نائن سیکٹر سے 40 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے بیشتردہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں، فوٹو:فائل

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے جی نائن سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنسی ایجنسی کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ایکسریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے جی نائن سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے کا اعتراف کیا ہے جب کہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گزشتہ 5 روز سے جی نائن سیکٹر میں سرچ آپریشن جاری ہے اس دوران 40 افغان باشندوں کوبھی گرفتار کیا گیا جن میں سے بیشتر ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں جب کہ کچھ گرفتار افراد میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے جعلی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی بنا رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں