
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یلماس غنی کی عدالت ميں ہوئی، دوران سماعت علی عمران کے وکلاء نےموقف اختیارکیا کہ ان کے موکل کو اس معاملے میں پھنسایا گیا ہےجبکہ اصل ملزموں کی پہلےہی ضمانتیں منظورہوچکی ہیں جس پرعدالت نے 50 ہزارروپے کے مچلکوں کےعوض علی عمران کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ان کی رہائی کاحکم دے دیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع بیکری نہ کھولنے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد کے گارڈز نے بیکری ملازم پر شدید تشدد کیا تھا اورمیڈیا پر اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ان کے داماد علی عمران نے تھانے پہنچ کرگرفتاری دے دی تھی جس پرعدالت نے انہیں 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔