لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار شہید

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 15, 2015
پاک فوج کے شہید سپاہی کا نام شمس ہے اور وہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں تحصیل گوپس کے گاؤں شنگلوٹ کا رہائشی ہے فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستان فوج کا اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامی ''آئی ایس پی آر'' کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہید سپاہی کا نام شمس ہے اور وہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں تحصیل گوپس کے گاؤں شنگلوٹ کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک کئی بے گناہ شہری بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |