پی آئی اے کا ایک اور لاجواب کارنامہ بیرون ملک سے مسافر لے آئی لیکن سامان چھوڑ آئی

پی آئی اے کی پرواز جدہ اور مسقط سے مسافروں کو تو لے آئی لیکن ان کا سامان چھوڑ آئی


ویب ڈیسک September 17, 2015
مسافروں نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج پر احتجاج کیا . فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن کبھی مسافروں کو چھوڑ کر آجاتی ہے اور کبھی کہیں کہ مسافر کو کسی دوسرے ایئرپورٹ پر اتار دیتی ہے لیکن اس بار پی آئی اے تمام مسافروں کو تو لے آئی لیکن ان کا سامان چھوڑ کر آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جدہ اور مسقط سے آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کو تو لے آئی لیکن ان کا سامان وہیں چھوڑ آئی۔ مسافروں نے جب ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے سامان کے حوالے سے حکام سے پوچھا تو انہیں پتہ چلا کہ ان کا سامان تو جدہ اور مسقط میں ہی رہ گیا ہے۔

پی آئی اے حکام کی لاپرواہی کے پر مسافروں نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج پر احتجاج کیا جا رہا ہے لیکن مظاہرین کی داد رسی کے لئے پی آئی اے حکام موجود ہی نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار پی آئی اے اس قسم کے کارنامے انجام دے چکی ہے جس کے باعث قومی ایئرلائن کو آئے روز بھاری بھرکم جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں