
برطانوی ماہرین نے تمباکو نوشی کے مضراثرات اور ذیابیطس سے متعلق 88 تحقیقی مقالوں سےاکٹھا کی گئی معلومات سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ تمباکونوشی سے گریز کرنے والوں کے مقابلے میں تمباکونوشی کرنے والوں میں ذیابیطس ہونے کے خطرات 1.4 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے سے طویل المدتی بنیادوں پرذیابیطس کا شکار ہونے کے خطرات کم ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے کچھ سال بعد بھی ذیابیطس ہونے کے خطرات میں قدرے اضافہ ہوا ہے تاہم تمباکو نوشی چھوڑنے کے 5 سال بعد اس خطرے میں 1.2 گنا کمی سامنے آئی ہے۔
تحقیق میں اگرچہ تمباکو نوشی اور ذیابیطس کے باہمی تعلق کے حوالے سے پہلے سے موجود شواہد میں اضافہ کرتی ہے تاہم اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ تمباکونوشی براہ راست ذیابیطس کا سبب بنتی ہے۔ اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں کا باہمی تعلق ثابت ہوجائے تو بین الاقوامی سطح پر مردوں میں 12 فیصد جبکہ عورتوں میں 2 فیصد تک ذیابیطس ہونے کا سبب تمباکو نوشی ہوسکتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔