یمن عدالت نے خاتون شہری کوعزت بچانے پر سزائے موت سنا دی

یمن کی ایک عدالت نے خاتون شہری رجا حکیمی کو سزائے موت سنائی ہے۔


ویب ڈیسک October 21, 2012
یمن کی ایک عدالت نے خاتون شہری رجا حکیمی کو سزائے موت سنائی ہے۔ فوٹو : فائل

یمن کی ایک عدالت نے خاتون شہری کو اپنی عزت بچانے پر سزائے موت سنا دی گئی۔


یمن کی ایک عدالت نے خاتون شہری رجا حکیمی کو سزائے موت سنائی دی، رجا پر الزام تھا کہ اس نے مبینہ طور پراپنی عصمت دری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا, رجا حکیمی کو جنوبی صوبے ایب کی ضلعی عدالت نے پہلے دو سال قید کی سزا سنائی جس کے خلاف اپیل کرنے کے نتیجے میں سزا کو بڑھا کر سزائے موت کر دیا گیا، خواتین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں