
شاہد آفریدی پاکستان اور عامر خان بھارت سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں، مکہ میں منعقد کی گئی ایک محفل میں دونوں لیجنڈز کی ملاقات ہوئی اس موقع پر جنید جمشید بھی موجود تھے، شاہد آفریدی اور عامر خان نے مولانا طارق جمیل سے بھی بات چیت کی جنہوں نے حج کی فضیلت پر روشنی ڈالی ۔
واضح رہے پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی، سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق اور سعید انور کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئےسعودی عرب گئے تھے جبکہ عامر خان اپنی والدہ زینت حسین کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔