اداکاری میں میری بیٹی کاجول کی پیروی کرے شاہ رخ خان

کاجول ایک ایماندار اداکارہ ہے اسی لیے سہانا بھی اس کے نقش قدم پرچلے، شاہ رخ خان


Net News November 01, 2015
کاجول ایک ایماندار اداکارہ ہے اسی لیے سہانا بھی اس کے نقش قدم پرچلے، شاہ رخ خان۔ فوٹو : فائل

شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی تو سب کی پسندیدہ ہے ہی لیکن خود شاہ رخ کو بھی کاجول بہت پسند ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا کاجول کے نقش قدم پر چلے اور ان سے سیکھے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے بچے آریان، سہانا اور ابرام ابھی چھوٹے ہیں اور اپنے کیریئر کے امکانات پر غور نہیں کر سکتے تاہم اْن کی بیٹی سہانا اداکاری کے میدان میں آنا چاہتی ہیں اور اکثر اپنے اسکول میں مختلف ڈراموں میں حصہ بھی لیتی ہیں تاہم اگر سہانا کے لیے کسی رول ماڈل کا انتخاب کرنا ہو تو شاہ رخ کی خواہش ہے کہ اْن کی بیٹی کاجول کے نقشِ قدم پر چلے، کیوں کہ اْن کے خیال میں کاجول ایک ایماندار اداکارہ ہیں اور یہ ان کی بیٹی کے لیے ایک عظیم معیار ہوگا کہ وہ ان جیسی بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |