دیپیکا کے ساتھ ہوتا ہوں تو لگتا ہے جیسے گھرواپس آگیا رنبیر کپور

دیپیکا میرا سکون ہیں، رنبیر کپور کا اعتراف


ویب ڈیسک November 12, 2015
اداکارہ بھی اداکار کو دیوالی کے موقع پر تحفہ دینے کی خواہش رکھتی ہیں:فوٹو:فائل

رنبیر کپوراور دیپیکا پدوکون کے درمیان چند برس قبل انتہائی گہری دوستی تھی تاہم حالات نے پلٹا کھایا اور دونوں کے درمیان قربتیں دوریوں میں بدل گئیں لیکن دونوں ستارے ایک مرتبہ پھر قریب آنے لگے ہیں جہاں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ دیپیکا کے ساتھ ہوتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں خبروں کی زینت بنے رہنے والے رنبیر اور دیپیکا ایک بار پھر قریب ہوتے نظر آرہے ہیں جہاں دیوالی کی ایک تقریب میں رنبیر کا کہنا تھا کہ دیپیکا ان کا سکون ہیں جب کہ انہوں نے دیپیکا کو اپنی پسندیدہ ڈش دال چاول سے بھی تشبہہ دیا، انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی اداکارہ دیپیکا کے ساتھ ہوتے ہیں توانہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے گھر کام سے واپس آگئے ہیں، رنبیر کی ان باتوں کو سن کر دیپیکا کے چہرے پر بھی خاصی مسکراہٹ تھی۔

دوسری جانب اداکارہ نے رنبیرکپورسے دیوالی پرقیمتی تحفے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو رنبیر کپور انہیں دینے کے لیے تیار ہیں جب کہ اداکارہ بھی اداکار کو دیوالی کے موقع پر تحفہ دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں