بھارت میں گائے کا گوشت سپلائی کرنے کے شبے میں ہندو انتہا پسندوں کا ٹرک ڈرائیور پر تشدد

پولیس کے روکنے پر انتہاپسندوں کی مزاحمت،پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک December 04, 2015
پولیس کے روکنے پر انتہاپسندوں کی مزاحمت،پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی، فوٹو: فائل

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ضلع گڑگاؤں میں گائے کا گوشت سپلائی کرنے کے شبے پر ٹرک ڈرائیور پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع گڑ گاؤں میں ہندو انتہاپسندوں نے گائے کا گوشت سپلائی کرنے کے شبے پر ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لینا چاہی لیکن ٹرک ڈرائیور نے احتجاج کیا جس پر انتہا پسندوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ٹرک کو بھی نقصان پہنچایا۔

انتہاپسندوں نے ہائی وے بلاک کرکے گائے کے گوشت کی سپلائی کے خلاف احتجاج کیا تاہم پولیس کے آنے پر مظاہرین نے ٹرک ڈرائیور کر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ اس موقع کچھ مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا، اس دوران پولیس اور ہندو انتہا پسندوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں