آئی فون کی رفتار کو تیز بنانے کا آسان طریقہ

آئی فون ماہر کے مطابق ان کے اس عمل سے آئی فون کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہوئی


ویب ڈیسک December 08, 2015
آئی فون ماہر کے مطابق ان کے اس عمل سے آئی فون کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہوئی، فوٹو: فائل

اسمارٹ اور آئی فون نے جہاں انٹرنیٹ کے حصول اور استعمال کو آسان بنا دیا ہے وہیں اس کا زیادہ استعمال موبائل فون کے عمل کو سست رفتاربنا دیتا ہے اور یہ ذہنی پریشانی کا باعث بن جاتا ہے لیکن ایک ایسا آسان طریقہ بھی ہے جس سے اسمارٹ فون کی رفتار تیز ہوجائے گی۔

آئی فون کے ایک ماہرصارف کے مطابق اس کے زیادہ استعمال سے اس کی میموری بھر جاتی ہے جو اس کی رفتار سست کردیتی ہے لیکن ذرا سی کوشش سے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے اپنے آئی فون کو ان لاک کریں تو اس پر ہوم اسکرین سامنے آجائے گی اسکرین کے خالی حصے پر کچھ دیر تک انگلی رکھیں یہاں تک کہ پاوور آف کا آپشن نمودار ہوجائے اب اپنی انگلی کو ہٹا لیں اور ہوم اسکرین کے بٹن پر 5 سیکنڈ تک انگلی جمائے رکھیں اور پھر اسے ہٹا لیں اس عمل سے حیرت انگیز طور پر آئی فون کی رفتار تیز ہو جائے گی۔

آئی فون ماہر کا کہنا ہے کہ اس عمل سے موبائل فون کی ریم ریفریش ہوجاتی ہے جو آپ کے فون کے عمل کو سست بنانے والی ورکنگ میموری کو کلیئر کر کے اسے دوبارہ تیز رفتار بنا دیتی ہے۔ آئی فون ماہر کا دعویٰ ہےکہ انہوں نے اس عمل کے کئی تجربے کیے اور اور انہیں ہر بار کامیابی ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |