امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خاتون نے نماز پڑھتے افراد پر کافی پھینک دی

کیلیفورنیا اسٹیٹ ورکر نے نماز پڑھتے مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کے خلاف بھی زہر اگلا


ویب ڈیسک December 10, 2015
کیلیفورنیا اسٹیٹ ورکر نے نماز پڑھتے مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کے خلاف بھی زہر اگلا، فوٹوفوکس نیوز

TAXILA: یورپ اور امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اس کی ایک تازہ مثال امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سامنے آئی جب ایک پارک میں نماز پڑھتے مسلمانوں پر نہ صرف کافی پھینک دی گئی بلکہ اسلام کے خلاف نازیبا کلمات بھی ادا کیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے مقامی پارک میں میں کچھ مسلمان نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اچانک کیلیفورنیا اسٹیٹ ورکر نے اسلام کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا اور کچھ ہی دیر بعد اپنے ہاتھ میں پکڑا کافی کا کپ ان نمازیوں پر پھینک دیا۔ ریجنل ڈسٹرکٹ کی ترجمان کے مطابق واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے جس کی تحقیقات کرکے رپورٹ اٹارنی جنرل کے دفتر بھجوادی گئی ہے۔

کیلیفورنیا میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود اسٹیٹ ورکر لڑکی اپنے پاتھ میں کافی کا کپ اٹھائے کھڑی ہے اور پارک میں نماز پڑھنے والوں کے خلاف نازیبا کلمات ادا کر رہی ہے جب کہ پارک میں موجود امام کا کہنا تھا کہ لڑکی کا عمل کیلیفورنیا کے واقعہ کا رد عمل ہے جس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں