
ہانگ کانگ میں کھیلے گئے سپر سکسز ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر70 رنز بنائے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کامران اکمل نے 6 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔