
جرمن کمپنی اسکرونا کے ماہرین کا تیار کردہ یہ آلہ ہر قسم کےاسمارٹ فون کے اوپر نصب کیا جاسکتا ہے اور اسے ایک ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ کیمرے کو سیٹ کرکے آپ خردبینی اجسام کی بہت واضح ، صاف اور تفصیلی تصاویر لے سکتے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او کے مطابق اس ایجاد کو اسمارٹ فون کا عام مکعب عدسہ (میگنیفائنگ لینس) نہ سمجھا جائے بلکہ اس میں ایک طاقتور عدسہ ہے جو چھوٹی موٹر سے کنٹرول ہوتا ہے اور بالکل پروفیشنل اور مہنگی خردبینوں کی طرح کام کرتا ہے جسے سائنسدان بھی استعمال کرسکتےہیں۔ اس آلے کے ساتھ چارجر بھی ہے جو ننھی موٹروں کو چارج کرتا ہے۔

اس آلے کو ڈارک فیلڈ اور روشن (فلوریسنٹ) دونوں طرح کے مناظر دیکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس آلے کے ذریعے کسی بھی شے کو 300 گنا تک بڑا کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ خردبین ترقی پذیر اور غریب علاقوں میں خون اور دیگر اشیا میں جراثیم کی شناخت اور مرض کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی انقلاب سے کم نہیں، اس آلے کو تکنیکی طور پر مزید بہتر بنایا جارہا ہے اور آئندہ 6 ماہ میں اسے باقاعدہ فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔