ترکی میں جہاز کے سامنے سیلفی لینے کے شوق میں 2 نوجوان موت کے گھاٹ اترگئے

نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ سیلفی لینے کے لیے سڑک پر بیٹھے تو ٹرک نے انہیں کچل دیا۔


ویب ڈیسک December 30, 2015
نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ سیلفی لینے کے لیے سڑک پر بیٹھے تو ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ فوٹو:فائل

ترکی میں جہاز کے سامنے سیلفی لینے کے جنون نے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

سیلفی لینے کے جنون اور اس کے بعد اُسے سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے شوق نے ہر شخص کو پاگل بنا رکھا ہے اوراس جنون کو منطقی انجام دینے کے لیے نہ تو عمر کی تمیز رہی اور نہ جگہ کی۔ لہٰذا بعض اوقات ''مثالی سیلفی''کا شوق جان لیوا بھی ثابت ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ترکی میں 2 نوجوانوں کے ساتھ ہوا جہاں جہاز کے سامنے سیلفی کے شوق نے نوجوانوں کی جان لے لی۔

ترکی کے جنوب مشرقی علاقے کے ایئرپورٹ میں 17سالہ محمد بوزکرت اور 19 سالہ کگلر سواسی اپنے 3 دیگر دوستوں کے ساتھ جہاز کے سامنے سیلفی لینے کے لیے بیٹھ گئے کہ اسی دوران ایک ٹرک نے 2 لڑکوں کچل دیا تاہم باقی 3 لڑکے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام نوجوان نشے کی حالت میں تھے اور ٹرک ڈرائیور اندھیرا ہونے کے باعث انہیں دیکھ نہیں سکا۔

واضح رہے کہ سیلفی کے اس بڑھتے ہوئے خطرناک جنون کے باعث سال 2015 میں 12 سے زائد افراد خطرناک طریقے سے سیلفی لیتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں