
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے نوجوان عالمگیرخان نے سندھ حکومت کو گٹروں کے ڈھکن لگانے کے حوالے سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے پرخود ہی شہر میں کھلے مین ہولزکے ڈھکن لگانا شروع کردیئے۔ عالمگیر خان کی اس مہم کا آغاز یونیورسٹی روڈ کے ایک مین ہول پر ڈھکن رکھ کر کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا سندھ حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں،شہرکے گٹروں پر ڈھکن رکھنے کے کام میں سول سوسائٹی میرے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے ایک شہری نے کھلے گٹروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پرایک مہم شروع کی تھی جس کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس تو لیا تھا لیکن اس کے باوجود شہر میں گٹروں کے ڈھکن لگانے کا کام شروع نہ ہو سکا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔