
اداکارہ معاملات کوحتمی شکل دینے کے لیے ممبئی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ چند روز قیام کے بعد وطن واپس آجائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماریہ واسطی کو بھارتی ڈراموں اور فلموں میں کام کی پیشکش کافی عرصے سے موصول ہورہی تھیں اور وہ اسی مقصد کے لیے بھارت گئی ہیں تاکہ معاملات فائنل کیے جائیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماریہ واسطی ممبئی میں فلم کے چند مشہور ڈائریکٹرز سے بھی ملاقات کریں گی جبکہ ایک بھارتی چینل کے لیے انٹرویو بھی ریکارڈ کرائیں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔