رنبیر اور کترینہ نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی

دونوں اداکاروں کے درمیان کئی معاملات پر طویل عرصے سے اختلافات تھے۔


ویب ڈیسک January 16, 2016
دونوں اداکاروں کے درمیان کئی معاملات پر طویل عرصے سے اختلافات تھے، فائل:فوٹو

KARACHI: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے طویل معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ کترینہ کیف کےمعاشقے کی خبریں طویل عرصے سے زبان زد عام رہی ہیں تاہم اس حوالے سے دونوں اداکاروں نے ہمیشہ تردید ہی کی ہے جب کہ دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات کی خبریں کئی دنوں سے گردش میں تھیں لیکن اب دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان کئی معاملات پر اختلافات تھے جس میں رنبیر کپور کی سابقہ محبوبہ دپیکا پڈو کون کے ساتھ فلم ''تماشا'' کی تشہیری مہم میں قربتیں بڑھنے پر کترینہ کیف شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں یہی نہیں کپور خاندان کو بھی اپنے چشم و چراغ کا باربی ڈول سے معاشقہ ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا جس پر دونوں اداکاروں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

رنبیر کپور نے علیحدگی کے فیصلے کے بعد ممبئی کے کارٹیا روڈ فلیٹ سے اپنے والدین کے پاس منتقل ہوگئے ہیں جس کے بعد کترینہ کیف نے اپنے سابق محبوب اور بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان سے معاشقے کی ناکامی پر صلاح و مشورہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان معاشقہ 6 سال قبل فلم ''عجب پریم کی غضب کہانی'' میں ایک ساتھ کام کرنے سے شروع ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں